لاہور: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 کے پہلے ایلیمینیٹر میں ملتان سلطانز نے حیدر آباد کنگز مین کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
ملتان سلطانز نے شان مسعود کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 159 رنز بنائے۔
شان مسعود نے 46 گیندوں پر 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان 15، اسٹیو اسمتھ 13 اور محمد نواز 18 رنز بناسکے۔
حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی، حنین شاہ اور عاکف جاوید نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ آج ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر اور فاتح ٹیم جمعہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ سے ایلیمینیٹر 2 میں مقابلہ کرے گی۔
پشاور زلمی نے گزشتہ روز کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔