لاہور: پنجاب بھر میں پلاسٹک فری زونز کے قیام کا فیصلہ،بڑے بازاروں میں عملی نفاذ شروع کردیا گیا۔
پنجاب میں پلاسٹک کےخلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا صرف چار ماہ میں 9 لاکھ 37 ہزار کلو سے زائد پلاسٹک بیگز ضبط کرلئے گئے۔
75مائیکرون سےکم تھیلیوں پرجلد مکمل پابندی ہوگی،انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز، بڑے نیٹ ورکس کی نشاندہی مکمل کرلی گئی۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کا کہنا ہےکہ زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ، وارننگ کا دور ختم ہوگیا،سنگین خلاف ورزی پر فوری سیلنگ اور ایف آئی آر درج ہوگی۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ لاہور میں سب سے زیادہ جرمانے،دیگر اضلاع میں بھی سخت کارروائیاں جاری ہیں،ملتان اور راولپنڈی پلاسٹک ضبطی میں سرفہرست، فیلڈ آپریشنز میں تیزی کی جا رہی ہے۔