واشنگٹن: امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرِ ہند میں ایرانی تیل سے منسلک ایک آئل ٹینکر کو روک کر قبضے میں لے لیا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کے مطابق ”میجسٹک ایکس“ نامی جہاز کو بھارتی سمندر میں روک کر اس کی تلاشی لی گئی، جس کے بعد امریکی انڈو پیسیفک کمانڈ نے کارروائی کرتے ہوئے اسے تحویل میں لیا۔
بیان کے مطابق مذکورہ جہاز ایران سے تیل لے جا رہا تھا اور امریکی پابندیوں کی زد میں تھا۔ آئل ٹینکر مجسٹک میں 1.9 ملین بیرل ایرانی خام تیل موجود تھا۔
امریکی محکمہ جنگ نے ایکس پر جاری بیان میں کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو معاونت فراہم کرنے والے جہازوں کو روکنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گے، چاہے انہیں کہیں سے بھی آپریٹ کیا جارہا ہو، محکمہ جنگ سمندر میں غیر قانونی عناصر اور ان کے جہازوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گا۔