ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے ایران سے جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کردیا

واشنگٹن: ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے امریکی صدر ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے فوری طور پر ایران جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں چک شومر نے کہا کہ ہمیں ٹرمپ کی جنگ کو فوری طور پر ختم کرنا ہوگا کیونکہ یہ تباہ کن جنگ جتنی دیر جاری رہے گی، حالات اتنے ہی خراب ہوتے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تباہ کن جنگ دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے اور ہم گہرائی سے مزید گہرائی کی طرف دھنستے جارہے ہیں۔

چک شومر نے ٹرمپ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کے باعث امریکا کی معیشت، عسکری تیاری اور قومی سلامتی پہلے سے کہیں زیادہ کمزور ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے