اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف تین ممالک کا دورہ مکمل کرکے لاہور پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
غیر ملکی دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان،امیر قطر اور ترک صدر طیب اردوان سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں شہباز شریف بدھ کے روز چار روزہ دورے پر بیرون ملک روانہ ہوئے تھے۔