تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور پاکستان کے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔
ایرانی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مسعود پزشکیان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اس اہم ملاقات کی تصاویر جاری کی ہیں۔
ملاقات کے دوران پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے۔
اس سے پہلے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے مرکزی خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل عبداللہی نے ان کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران دونوں نے اہم ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس سے قبل، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی تھی۔