امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کو 500 ملین ڈالر مالیت کے اسلحے کی فراہمی روکنے کی کوشش کی ہے۔
برنی سینڈرز نے کہا کہ اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کے لیے رواں ہفتے ووٹنگ کرائیں گے اور اسرائیل کی مزید حمایت قابلِ قبول نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی ٹیکس دہندگان نیتن یاہو حکومت کے جنگی اخراجات نہ اٹھائیں۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ، ایران اور لبنان میں شہریوں کے قتل اور بے دخلی کی فنڈنگ بند ہونی چاہیے۔