روم: اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے اسرائیل سے دفاعی معاہدے معطل کردیے۔
وزیراعظم جارجیا میلونی نےکہا کہ حکومت نے ان معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی ساز و سامان کے تبادلے کا معادہ تھا۔
اٹلی کی وزیراعظم جارجیامیلونی نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پوپ لیو کے بارے میں دیے گئے بیانات کو ناقابلِ قبول قرار دیکر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،کہا ٹرمپ کے پوپ لیو چہاردہم کے بارے میں الفاظ مناسب نہیں۔