ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ لیو سے معافی مانگنے سے انکار کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی قیادت اور عوام کے دباؤ کے باوجود کتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو چہاردہم سے اپنے بیان پر معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں۔ جس پر انھیں کسی قسم کی معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے پوپ لیو کو جرائم اور دیگر معاملات پر بہت کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد صرف پوپ لیو کی بے جا تنقید کا جواب دینا تھا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے پاس معافی مانگنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، میرے نزدیک پوپ لیو اس معاملے پر غلط ہیں۔

قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک تصویر شیئر کی جسے بعد میں حذف کر دیا۔

جس کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس میں انھیں حضرت عیسیٰؑ کے طور پر نہیں بلکہ ایک ڈاکٹر کے طور پر دکھایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اسے ایک ڈاکٹر کے طور پر دیکھا تھا۔ صرف فیک نیوز ہی اس کو اس طرح پیش کر سکتی ہے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اسی پوسٹ میں دعویٰ بھی کیا تھا کہ میں لوگوں کو شفا دیتا ہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے