صدر اردوان کی اسرائیل پر حملے سے متعلق خبر من گھڑت قرار

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی اسرائیل پر حملے سے متعلق خبر من گھڑت قرار دے دی گئی۔

سوشل میڈیا کے بعض پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والا یہ دعویٰ کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ ’اگر ایران یا لبنان پر کوئی حملہ ہوا تو اسے ترکیہ پر حملہ تصور کیا جائے گا‘ سراسر بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا گیا ہے۔

سرکاری مؤقف کے مطابق اس نوعیت کے بیانات کو دانستہ طور پر گھڑ کر پھیلایا جا رہا ہے تاکہ ناصرف عوام کو گمراہ کیا جائے بلکہ ترکیہ کے اصولی اور متوازن مؤقف کو بھی مسخ کیا جا سکے۔واضح کیا گیا ہے کہ ترکیہ کی ریاست نے ہمیشہ اپنے قومی مفادات اور علاقائی استحکام کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ذمے دارانہ اور حقیقت پسندانہ پالیسی اپنائی ہے۔

خطے میں جاری حالیہ کشیدگی اور تنازعات کے دوران بھی ترکیہ صدر اردوان کی قیادت میں اعتدال، دانشمندی اور سفارتی توازن کی علامت بنا رہا ہے، عالمی برادری نے بارہا ترکیہ کے اس کردار کو سراہا ہے جس کے تحت وہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے فروغ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

بیان کے مطابق ترکیہ نے ناصرف تنازعات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دی بلکہ ایک ذمے دار ریاست کے طور پر امن، استحکام اور باہمی احترام کے اصولوں کو بھی فروغ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے