اسلام آباد: ایران امریکا کےدرمیان جامع اور تعمیری مذاکرات کے متعدد دور ہوئے، پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان مذاکراتی عمل میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھے گا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےبریفنگ دیتے ہوئے کہا مذاکراتی عمل میں شریک ایران اور امریکا کے وفود کا شکر گزار ہوں، دونوں ملکوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر مثبت ردعمل دیا۔
امریکی وفد نائب صدر جےڈی وینس کی قیادت میں پاکستان آیا،اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد نے مذاکرات میں شرکت کی، میں نے بطور نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مذاکراتی عمل میں معاونت کی،فریقین کی طرف سے پاکستان کے مثبت کردار کے اعتراف پر شکر گزار ہوں۔
امید کرتے ہیں دونوں ملک پائیدار امن اور خوشحالی کیلئے مثبت سوچ سے آگے بڑھیں گے،یہ ضروری ہے کہ دونوں ملک سیز فائر کے عزم پر قائم رہیں۔