ایرانی سپیرم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی اور بے ہوش ہیں، برطانوی اخبار کا دعوی

تہران: ایرانی سپیرم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ وہ شدید زخمی اور بے ہوش ہیں۔

برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق ایرانی سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای کا ایران کے شہر قم میں علاج چل رہا ہے،یہ دعویٰ امریکا اوراسرائیل کی انٹیلی جینس میمو میں سامنے آئی۔

ایرانی سپریم لیڈر روزمرہ کے معاملات چلانے کے قابل نہیں ہیں،وہ جنگ کے پہلے روز زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب ٹرمپ کی دھمکی کےبعد مشرق وسطیٰ کےپلوں پر ایرانی حملوں کاخدشہ ہے،جس کے پیش نظر سعودی عرب اور بحرین کوملانےوالا پل ٹریفک کیلئے بندکردیاگیا۔

کنگ فہد کازوے کو احتیاطی تدابیر کے تحت بند کیا گیا،25 کلومیٹر طویل پل سعودی عرب اور بحرین کو ملانے والا واحد زمینی راستہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے