صدرمملکت اور وزیراعظم کا شہید ذوالفقار بھٹو کی سیاسی و قومی خدمات پر شاندار خراج عقیدت

اسلام آباد: صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نےشہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر اپنے پیغام میں انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

آئین، جمہوریت اور عوامی خدمات میں ان کے کلیدی کردار کو سراہاصدر آصف علی زرداری نےاپنے پیغام میں کہا کہ 1973 کا آئین بھٹو دور کی بڑی کامیابی ہے اور جمہوریت کی مضبوطی انصاف سے مشروط ہے۔

انہوں نےکہا کہ سپریم کورٹ کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کو منصفانہ ٹرائل نہیں ملا،قانونی تقاضے نظرانداز کیے گئے اور اپیل کاحق متاثر ہوا,صدر نے زور دیا کہ اداروں کو قانون اور انصاف کی پاسداری کرنی ہوگی اور بے نظیر بھٹو کی جمہوری جدوجہد کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نےشہید ذوالفقار علی بھٹو کوملکی ترقی اور مضبوط دفاع میں گراں قدر خدمات کے لیےیادکرتے ہوئےکہا کہ آئین کی تیاری اورمنظوری میں انکا تعمیری کردار اورپارلیمانی نظام میں مضبوطی جمہوریت کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے عوام کے بنیادی مسائل کےحل میں بھٹو کی کوششوں کو بھی سراہا اور ان کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے