بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

ویب ڈیسک: خام تیل کے برعکس بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

سونے کی فی اونس قیمت 196ڈالر کم ہو کر 4ہزار 664 ڈالر پر آگئی جبکہ فی اونس چاندی کی قیمت 5.68ڈالر کم ہوکر70.30ڈالر ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیراثر آج ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ کے خطاب کے بعد عالمی منڈی میں ، خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔

امریکی کروڈ آئل 5فیصد مہنگا،قیمت 105اعشاریہ 30ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی کروڈ آئل ساڑھے 6فیصد مہنگا،قیمت 107اعشاریہ 67ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے