یورپ آبنائے ہرمز کھلوانے میں شریک نہ ہوا تو یوکرین کو ہتھیار دینا روک دیں گے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ یورپ آبنائے ہرمز کھلوانے میں شریک نہ ہوا تو یوکرین کو ہتھیار دینا روک دیں گے۔

فنانشنل ٹائمز نےرپورٹ میں کہا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکی دھمکی دی ہے،امریکی صدر نےآبنائےہرمز کھلوانے کیلئے نیٹو اتحادیوں پردباؤ بڑھادیا ہے،دھمکی کےبعد نیٹوسیکریٹری جنرل نےفوری سفارتی رابطے تیزکر دیے۔

فنانشنل ٹائمز کےمطابق آبنائے ہرمز بحران اوریوکرین جنگ اب ایک دوسرے سےجڑتے دکھائی دے رہے ہیں، عالمی سیاست اور سکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے،برطانیہ میں آبنائے ہرمز کھولنے کیلیے اتحاد پر مشاورت شروع ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے