پاکستان اور افغان حکام کے درمیان مذاکرات کا چین کی ثالثی میں پھر آغاز

بیجنگ: پاکستان اور افغانستان کے حکام چین کی ثالثی میں امن مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق چین کی جانب سے وسیع تر سفارتی کوششوں کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم اجلاس کا پہلا دور کل چین کے شہر ارومچی میں شروع ہونے جا رہا ہے جس کی میزبانی چین کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے خلوص اور غیر جانبداری کے ساتھ دونوں فریقین کو ارومچی میں مدعو کیا ہے۔

اجلاس کے پہلے مرحلے میں قطر، ترکی اور سعودی عرب میں ہونے والے گزشتہ مذاکرات کے پس منظر اور پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

چینی حکام دونوں ممالک کے مؤقف کو سنیں گے اور پھر ان کے درمیان جاری کشیدگی اور اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے باہمی طور پر قابل قبول، قابل تصدیق میکانزم قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے