پاکستان ہر مشکل گھڑی میں سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ شہباز شریف

اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موجودہ بحران کے دوران سعودی عرب کی جانب سے اختیار کیے گئے غیر معمولی تحمل کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے سعودی قیادت کے کردار کو خطے میں استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم نے سعودی وزیرِ خارجہ کو حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا، جن میں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔

ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے، جہاں خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے