تھائی بحری جہازوں کی محفوظ گزرگاہ، ایران سے معاہدہ طے ہوگیا، تھائی وزیراعظم

بنکاک: تھائی لینڈ نے ایران کے ساتھ ایک اہم معاہدہ طے کر لیا ہے جس کے تحت تھائی آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔

یہ اعلان ہفتے کے روز تھائی وزیر اعظم انوٹن چارنویراکول نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا، جہاں انہوں نے اس پیش رفت کو ملک کی توانائی ضروریات کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔

وزیر اعظم کے مطابق اس معاہدے کے بعد تھائی لینڈ کو تیل کی ترسیل میں درپیش خدشات میں نمایاں کمی آئے گی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے باعث خطے میں کشیدگی عروج پر ہے اور عالمی تیل سپلائی چین شدید دباؤ کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، اور ایران کے ساتھ یہ معاہدہ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

اس پیش رفت سے نہ صرف تھائی لینڈ کو فائدہ پہنچے گا بلکہ خطے میں دیگر ممالک کے لیے بھی متبادل راستے تلاش کرنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے