اسرائیل کے آسمان پرکوؤں منڈلاتے جھنڈوں کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

تل ابیب:اسرائیل کے آسمان پر کوؤں منڈلاتے ہوئے جھنڈوں کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔

گزشتہ دنوں اسرائیل پر ہونے والے میزائل حملوں کےبعد کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ان پرندوں کی اس غیر معمولی حرکت کو بعض حلقوں نے آنے والی ’مکمل تباہی‘ کی علامت کے طور پر پیش کیا ہے،اسرائیلی شہریوں میں بھی بے چینی پھیل گئی کہ یہ ایک اچھی علامت نہیں ہے۔

ایک صارف نے پرندوں کی غیرمعمولی حرکات کو سلطنتوں کے زوال کا شگون سمجھے جانے سے متعلق بتایا۔

ایک صارف نے بتایا کہ ایسا ہونے پر رومی جنگیں روک دیا کرتے تھے۔ اس سے سمجھا جاتا تھا کہ ’خدا نے اس زمین سے اپنی امان اٹھا لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے