ممبئی: عید الفطر کے موقع پر بالی ووڈ کے کنگ خان اور دبنگ اداکار سے ملاقات کیلیے ہزاروں مداح پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی نماز کے بعد ہزاروں کی تعداد میں مداح ممبئی میں قائم شاہ رخ خان کے منت ہاؤس پہنچے اور وہ اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے بے تاب رہے۔
شاہ رخ خان نے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں کا روایتی انداز سے شکریہ ادا کیا۔ کنگ خان اپنے گھر کی چھت پر آئے اور مشہور زمانہ اسٹائل کر کے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔