ٹرمپ کی دھمکی، ایرانی فٹ بال ٹیم کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

تہران: ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ایران نے فیفا سے ایرانی ٹیم کے میچز کو منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران فیفا کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے کہ 2026 ورلڈ کپ کے میچز امریکہ سے منتقل کر کے میکسیکو میں کر دیے جائیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیم کی سیکیورٹی کی ضمانت نہ دینے جیسے بیانات سامنے آئے ہیں۔

ایرانی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ٹیم امریکہ سفر نہیں کرے گی۔

ایران کے میچز فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے میں لاس اینجلس اور سیئیٹل میں شیڈول ہیں، تاہم صورتحال کے پیش نظر ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا امکان بھی موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے