محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بن گئے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بانی تحریک انصاف عمران خان کے نامزد کردہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نامزد کردہ سینئر سیاستدان محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی کی بطور اسپیکر قومی اسمبلی کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور عامر ڈوگر کو اپنے چیمبر میں بلا لیا، جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میں پارٹی وفد نے اسپیکر سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی، جہاں انہیں محمود اچکزئی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن دیا گیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے نا اہل اور ممبر قومی اسمبلی کے منصب سے فارغ ہونے کے بعد بانی تحریک انصاف عمران خان نے اپوزیشن لیڈر کے لیے سینئر سیاستدان اور آئین پاکستان بحالی تحریک کے سرکردہ رہنما محمود خان اچکزئی کا نام تجویز کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے