برطانوی وزیراعظم اور آسٹریلیا نے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے امریکی صدر کی مدد کی اپیل مسترد کردی

لندن: برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر نے آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی گئی فوجی تعاون کی اپیل مسترد کر دی ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اسٹارمر نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے امریکی صدر کو آگاہ کر دیا ہے کہ برطانیہ فی الحال اس مشن کے لیے تیار نہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانیہ نے آبنائے ہرمز میں اپنے بحری جنگی جہاز بھیجنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

دوسری جانب، برطانوی وزیر توانائی ایڈ ملی بینڈ نے صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آبنائے کو دوبارہ کھولنے کے لیے متبادل کے طور پر کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے