ٹام کروز یا شاہ رخ خان نہیں لیکن اردگرد کے لوگوں سے زیادہ مقبول ہوں، فہد مصطفیٰ

نامور پاکستانی اداکار وٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ میں مغرور نہیں ہوں اور نہ ہی ٹام کروز یا شاہ رخ خان ہوں البتہ اپنے اردگرد کے لوگوں سے زیادہ مقبول ہوں۔ 

فہد مصطفیٰ پاکستان کے معروف ٹی وی اور فلمی اداکار ہیں جنہیں ان کی اداکاری اور مقبول گیم شو جیتو پاکستان کی میزبانی کے باعث بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں کامیاب ترین ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ان کی جوڑی کو بے حد سراہا گیا۔ 

اگرچہ فہد مصطفیٰ طویل عرصے سے کامیاب کیریئر رکھتے ہیں اور فلموں و پروڈکشن میں بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں، لیکن وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنے مبینہ غرور، بلند آواز انداز اور لائیو شو میں دوسروں کے ساتھ سخت رویے کی وجہ سے بھی زیرِ بحث رہتے ہیں۔

حال ہی میں اداکار اپنی آنے والی فلم ’آگ لگی بستی میں‘ کی تشہیر کے لیے صحافی ملیحہ رحمان کے یوٹیوب شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے بارے میں پھیلنے والے غرور کے تاثر پر بات کی اور اس دوران انہوں نے سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو پر بھی طنز کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے