مسقط (مانیٹرنگ ڈیسک) 20 گھنٹے گزر جانے کے باوجود عمان کے صلالہ پورٹ پر آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے، جس سے تجارتی اور سمندری نقل و حمل متاثر ہو رہی ہے۔
ایران کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ برادر اسلامی ملک عمان کے پورٹ پر حملے کا ایران سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز نے تصدیق کی کہ ایران صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور حقائق سامنے آنے پر ضروری اقدامات کرے گا۔
عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے خطے کی موجودہ کشیدگی پر اہم موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کا اصل مقصد صرف ایران نہیں بلکہ پورے خطے کی سیاسی اور سٹریٹیجک صورت حال کو بدلنا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف جاری جنگ غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے اور اس سے پورے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
مزید برآں، وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ عمان ٹرمپ کے امن کونسل میں شامل نہیں ہوگا اور صہیونی حکمرانوں کے ساتھ تعلقات کی نارملائزیشن بھی نہیں کرے گا، کیونکہ عمان علاقائی امن اور فلسطینی مسئلے کے حل کے لیے حقیقی سیاسی راستوں کی حمایت کرتا ہے اور کسی بھی یک طرفہ یا سازشی منصوبے کا حصہ نہیں بنے گا۔