باکو (ویب ڈیسک) آذربائیجان نے ایران کے ساتھ سرحد دوبارہ کھول دی ہے تاکہ تجارتی (کارگو) ٹریفک کی اجازت دی جا سکے، جو پچھلے ہفتے نخچیوان میں ڈرون واقعے کے بعد عارضی طور پر بند کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق، 5 مارچ کو نخچیوان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ڈرون حملہ ہوا تھا جس میں ایک ڈرون ہوائی اڈے کی عمارت سے ٹکرا گیا اور پاس کے ایک اسکول کے قریب پھٹ گیا جس سے افراد زخمی ہوئے تھے۔
آذربائیجان نے اس واقعے کے لیے ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا اور سرحدیں بند کر دی تھیں۔
ایرانی صدر مسعود پژیشکیان نے اپنے آذربائیجانی ہم منصب الہام علیئیف کو فون کرکے کہا ہے کہ ایران کا اس واقعے میں کوئی حصہ نہیں ہے اور تہران اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس واقعے کی جانچ کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے