سپورٹس ڈیسک: ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارم کرکے پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے بھارتی اسٹار ابھیشیک شرما کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
ابھیشیک کی ٹاپ پوزیشن اب پاکستانی اوپنر کے نشانے پر آگئی ہے، دونوں کے درمیان فاصلہ محض 26 پوائنٹس رہ گیا، صاحبزادہ فرحان 383 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں، انھوں نے سری لنکا کے خلاف پالے کیلی میں سنچری بھی جڑی تھی۔
رینکنگ میں صاحبزادہ فرحان نے انگلش بیٹر فل سالٹ کو پیچھے چھوڑ دیا، وہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ بھارتی بیٹر ایشان کشن چوتھے اور ہم وطن تلک ورما چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔ جنوبی افریقا کے ڈیووالڈ بریوس نے آٹھویں پوزیشن پر حق جتا دیا۔
زمبابوے کے برائن بینیٹ 6 درجے چھلانگ لگا کر 11 ویں درجے پر آگئے۔ جنوبی افریقا کے ریان ریکلٹن (13) اور ایڈن مارکرم (16) نے بھی رینکنگ میں بہتری پائی۔