فضائی حدود کی خلاف ورزی، ترک وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے احتجاج

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے وزیرِ خارجہ حقّان فیدان نے اپنے ایرانی ہم منصب عبّاس عراقچی سے فون پر رابطہ کیا اور ترکی کی فضائی حدود کا بیلسٹک میزائل کے لئے استعمال پر احتجاج کیا۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کسی بھی قدم سے تنازعہ مزید پھیلنے سے بچنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ترکی کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ ایران سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل جو ترکی کی فضائی حدود کی طرف جا رہا تھا۔

نیٹو کے فضائی دفاعی نظام نے مشرقی بحیرۂ روم میں انٹرسیپٹ (روک کر تباہ) کردیا۔

نیٹو کے دفاعی نظام نے میزائل کو ترکی کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ناکارہ بنایا۔ اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب نیٹو نے بھی اس میزائل حملے کی مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ میزائل یونان کی ایک بیس کو نشانہ بنانے کیلئے چلایا گیا جو کہ امریکہ کے زیر استعمال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے