ایرانی ڈرون حملے نے سعودی عرب کے امریکی سفارت خانے میں قائم سی آئی اے اسٹیشن کو ہلا کر رکھ دیا

ریاض: سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کے امریکی سفارت خانے میں قائم سی آئی اے اسٹیشن پر ڈرون حملہ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں نتیجے میں سفارتخانے کی چھت کا ایک حصہ گر گیا اور اندر دھواں بھر گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں قائم امریکی سفارت خانے کے کمپلیکس کو ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے (CIA) کا اسٹیشن آفس بھی قائم تھا۔

امریکا اور سعودی عرب نے تصدیق کی ہے پیر کو دو ڈرونز نے ریاض میں سفارتخانے کے کمپلیکس کو نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں سفارتخانے کی چھت کا ایک حصہ گر گیا اور اندر دھواں بھر گیا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ایک وارننگ میں کہا گیا ہے سفارتخانے کو "ساختی نقصان” پہنچا ہے،عملے کو ہدایت دی ہے وہ جگہ پر ہی پناہ لیے رکھیں۔

دوسری جانب سفارت خانے پر حملے کے بعد امریکی مشن نے سعودی عرب میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سیکورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

امریکی شہریوں کے لیے معمول کی اور ہنگامی تمام اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئی ہیں، امریکی مشن نے ایک نئی وارننگ میں کہا ہے کہ ظہران میں بھی میزائل اور ڈرون حملوں کا شدید خطرہ ہے، لہٰذا شہری امریکی قونصل خانے آنے سے گریز کریں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلے حکم تک ریاض میں سفارت خانے کے علاقے سے دور رہیں۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں (آپریشن ایپک فیوری) عروج پر ہیں۔

سفارت خانے کے اندر سی آئی اے کے اسٹیشن کو نشانہ بنانا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ خطے میں امریکی انٹیلیجنس نیٹ ورک براہِ راست خطرے میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے