کراچی کے صنعتی علاقے میں فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے صنعتی علاقے شیرشاہ سائٹ ایریا میں فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

اطلاع ملنے پر شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔

فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا ہے اور آگ بجھانے کےلیےفائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں روانہ کر دی گئی ہیں۔فائر آفیسر نے بتایا کہ شہر بھر کے فائر ٹینڈرز اور اسناکل طلب کر لئے گئے ہیں۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے پولیس کو فوری جائے وقوعہ پہنچنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ فیکٹری اور اطراف کے علاقوں کو محفوظ بنایا جائے۔

فائربریگیڈ اور ریسکیو عملےکی بروقت رسائی کےلئے راستہ کلیئر رکھنےکی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے