مالدیپ کے صدر تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ خاتونِ اول ساجدہ محمد اور کابینہ کے وزرا سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری اور وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

مالدیپ کے صدر کا یہ دورہ 20 سے 22 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گا۔ یہ 11 سال بعد کسی مالدیپی صدر کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 60 سال مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

دورے کے دوران پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے