اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپوزیشن سے بات چیت کے لیے ایک بار پھر ہاتھ بڑھائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھانا چاہیے، کیونکہ ہنگامی صورتحال کو ہمیشہ جاری نہیں رکھا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اکیلے بھی لڑنا پڑا تو لڑیں گے، اس جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان صرف ان کا نہیں بلکہ تحریک انصاف کا بھی ملک ہے۔
قومی اور بنیادی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنا ضروری ہے، کیونکہ اگر اہم مسائل پر سیاسی اتفاق رائے نہ ہوا تو اس سے ملک کو نقصان پہنچے گا۔