امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان کے دفتر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہیں اور امریکا نے بھی ایران کے پیش کردہ 7 نکات پر اپنا مؤقف شیئر کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست رابطے پاکستان کی ثالثی کوششوں کا نتیجہ ہیں، جبکہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پہلے سے موجود ہے۔

ترجمان کے مطابق زیر بحث بعض نکات پہلے سے موجود مفاہمتی یادداشت سے مطابقت رکھتے ہیں۔ امریکا اور ایران کے تنازع کے حل کے لیے پاکستان سمیت دیگر اہم ممالک بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

سجاد حیدر خان نے کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست رابطوں، تعاون اور کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے تنازع کا حل تلاش کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے