اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں جانب سے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ دونوں فریقوں نے خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مختلف چیلنجز پر تشویش کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ علاقائی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل مذاکرات اور مؤثر سفارت کاری ناگزیر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور برطانیہ نے دوطرفہ سیاسی مکالمے کو جلد فعال بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے