تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران امریکی تجاویز کا پہلے ہی جواب دے چکا ہے، جبکہ واشنگٹن کی جانب سے پیش کی گئی نئی تجاویز بھی سابقہ تجاویز سے ملتی جلتی ہیں اور ان کا بنیادی محور جوہری معاملہ ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران مذاکرات کے دوران آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات پر بھی توجہ چاہتا ہے اور امریکا کی جانب سے عائد نئی پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔
ایرانی ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں بعض نکات ایران کے پیش نظر ہیں، جبکہ زیر غور کچھ اضافی نکات بھی امریکا تک پہنچائے جائیں گے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران مذاکراتی عمل میں اپنے مؤقف اور ترجیحات کو واضح طور پر سامنے رکھ رہا ہے، جن میں آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات اور امریکی پابندیوں کا خاتمہ بھی شامل ہے۔