چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک

کوئٹہ: چمن سیکٹر پر افغان طالبان کی جارحیت اور دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنادی۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے چمن سیکٹر پر جارحیت کی کوشش کی گئی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی۔

پاک فوج نے اشتعال انگیز فائرنگ کا مؤثر اور بھرپور جواب دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افواج نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے جارحیت کرنے والی افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو کواڈ کاپٹر اور مارٹر فائر سے ملیا میٹ کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے