پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا مارچ آخری کوشش ہوگی: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کو سومنات سے تشبیہ دینا قابل تشویش ہے، 27 ستمبر کا مارچ ان کی آخری کوشش ہوسکتی ہے، اس کے بعد وہ اس طرف رخ نہیں کرسکیں گے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وفد میں شامل خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسلام آباد ایک بڑی اسلامی اور ایٹمی ریاست کا دارالحکومت ہے، پاکستان مزید ایسی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اسلام آباد کی طرف آتی ہے تو یہ فیصلہ کن معرکہ ہوگا، تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ اسلام آباد آئیں ہی نہ، یہ بھی ایک فیصلہ کن بات ہوگی۔

پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ حکومتی وزرا واضح کرچکے ہیں کہ مظاہرین کو وفاقی دارالحکومت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے