اسلام آباد: معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو امریکی انٹرنیشنل تھی ازم یونیورسٹی فلوریڈا کی جانب سے اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نواز دیا گیا۔
اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مولانا طارق جمیل کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری پیش کی گئی۔ تقریب میں یونیورسٹی کے نمائندگان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
یونیورسٹی کی جانب سے مولانا طارق جمیل کی مذہبی، سماجی اور فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی۔