علیمہ خان نظر بند، سرگرمیاں عوامی امن کے لیے نقصان دہ ہیں: ڈپٹی کمشنر لاہور

لاہور: لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف 30 روز کے لیے نظربندی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

جاری کردہ حکم نامے کے مطابق کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور نے 20 ستمبر 2026 کو ایک رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ خان اور ان کے ڈارئیور محمد عامر کی سرگرمیاں عوامی امن و امان اور عوامی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں افراد 9 مئی کے احتجاج اور سڑکوں کی بندش کے دوران کارکنوں کو سرکاری و عوامی املاک کو نقصان پہنچانے پر اکساتے رہے اور اب بھی سوشل میڈیا اور عوامی اجتماعات کے ذریعے کارکنوں کو متحرک کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے