اسلام آباد: پاکستان کو گزشتہ مالی سال کے دوران 16 ارب ڈالر سے زیادہ کا بیرونی قرضہ ملا، آئی ایم ایف سے ملنے والے فنڈز اس کے علاوہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کی سب سے زیادہ مالی مدد کی اور 3 ارب ڈالر کے نئے ڈیپازٹس، ایک ارب ڈالر کا قرضہ، ایک ارب ڈالر کے ادھار تیل کی سہولت دی۔
حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں 3 ارب ڈالر اور کمرشل قرضوں کی مد میں ایک ارب 90 کروڑ ڈالر حاصل کئے۔