ایران نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا

تہران: ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MoU) کے تحت اپنی تمام ذمہ داریوں پر عملدرآمد معطل کر رہا ہے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے قانونی امور کاظم غریب آبادی کے مطابق امریکا نے مذاکرات کے دوران حملے کر کے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی، جس کے بعد تہران بھی اس معاہدے کے تحت اپنے تمام وعدوں پر عملدرآمد روک رہا ہے۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ امریکا نے مفاہمتی یادداشت کے فریم ورک کے تحت اپنی تمام ذمہ داریاں معطل کر دیں، اس لیے ایران بھی اب اس معاہدے پر عمل نہیں کرے گا اور اپنی تمام تر توجہ ملک کے دفاع پر مرکوز رکھے گا۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کے اس اعلان سے امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی عمل کو شدید دھچکا پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کے امکانات بھی پیدا ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے