تہران: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ مذاکراتی ٹیموں کا سوئٹزر لینڈ جانے کا پروگرام حتمی ہے،مفاہمتی یادداشت کےمتن کوحتمی شکل دی جائےگی۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہےکہ مذاکراتی ٹیموں کو سوئٹزر لینڈ جانے کا پروگرام حتمی ہے،فریقین نےمفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں، مفاہمتی یادداشت کے متن کوحتمی شکل دی جائےگی، لبنان سمیت تمام محاذوں پرجنگ کا خاتمہ اہم ہے،مفاہتمی ڈیل کےپہلے پیراگراف میں لبنان کا نام تین بار آیا ہے۔
دوسری جانب سوئس حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ ابتدائی مذاکرات جمعہ برگن اسٹاک میں ہی ہوں گے،،پاکستان،قطر اوردیگرمتعلقہ ممالک بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔
اس سےقبل ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نےبیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز جنگ سے پہلےکی صورتحال پر واپس نہیں جائے گی،ایران امریکا کےساتھ مضبوط پوزیشن سے مذاکرات کررہا ہے،ایران کی میدانِ جنگ میں فتح نے موجودہ مذاکرات کی بنیادفراہم کی،دوست اور دشمن دونوں ایران کی طاقت کو تسلیم کر رہے ہیں، امریکا پر مکمل اعتماد نہیں کیا جا سکتا، ہماری انگلی ٹریگر پر رہے گی۔