اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردیے۔
اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط موجود ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف کے دستخط کرنے کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط ہوگئے، امریکا ایران معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
اس مفاہمتی یادداشت پر دونوں ممالک کے صدور نے دستخط کیے ہیں، معاہدے پر دستخط دونوں فریق تنازع کے سفارتی حل کے لیے پُرعزم ہیں، بطور ثالث میں نےبھی اس معاہدے کی توثیق کی ہے،پاکستان 19 جون 2026 کو سوئٹزر لینڈ میں تقریب کی میزبانی کرے گا۔
وزیراعظم نےکہایہ معاہدہ خطےمیں امن،استحکام اور تنازعات کےحل کی جانب اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کودلی مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، امریکی مذاکراتی ٹیم کی لگن اور انتھک کوششوں کوبھی سراہتا ہوں، جےڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نےاس کامیابی کو ممکن بنانے میں گراں قدر کردار ادا کیا۔