ٹرمپ ایرانی کی ریڈ لائنز ماننے کو تیار نہیں، جے ڈی وینس

واشنگٹن: جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا کی اولین اور بنیادی ترجیح یہ ہے کہ ایران کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے۔

نائب امریکی صدر کے مطابق ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا دوسرا دور بعض پہلوؤں سے تعمیری اور مثبت رہا ہے، تاہم ابھی تک تمام معاملات پر مکمل اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔

انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے پُرعزم ہے اور اس مقصد سے پیچھے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ بات چیت مجموعی طور پر مثبت سمت میں آگے بڑھی ہے، لیکن ایران تاحال ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے طے کی گئی بعض ریڈ لائنز پر بات چیت کے لیے آمادہ نہیں۔ ان کے مطابق یہی نکات اس وقت مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

نائب صدر نے مزید کہا کہ امریکا سفارتی عمل کو جاری رکھنا چاہتا ہے، تاہم صدر ٹرمپ کے پاس یہ اختیار موجود ہے کہ وہ کسی بھی مرحلے پر یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ سفارتکاری اب اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس اختیار کو دباؤ کے طور پر نہیں بلکہ ایک ممکنہ آپشن کے طور پر دیکھتا ہے۔

جے ڈی وینس نے امید ظاہر کی کہ حالات اس نہج تک نہیں پہنچیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان معاملات کا حل مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ہی تلاش کر لیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے ان ریڈ لائنز کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا جن پر امریکا کو شدید تحفظات حاصل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے