فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ: پاکستان کو افتتاحی میچ میں گیمبیا کے ہاتھوں 4-2 سے شکست

باکو: آذربائیجان میں فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026ء کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو گیمبیا نے 2-4 سے شکست دے دی۔

پاکستانی ٹیم نے میچ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے پانچ منٹ میں امیر حمزہ کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔ بعد ازاں باکسی حمل خان نے بھی گیند کو جال میں پہنچا کر پاکستان کی برتری 2-0 کر دی۔

دو گول کی برتری حاصل کرنے کے باوجود قومی ٹیم اسے برقرار نہ رکھ سکی۔ گیمبیا نے پہلے ہاف میں خسارہ کم کیا، جبکہ دوسرے ہاف میں مزید تین گول اسکور کرکے مقابلہ 4-2 سے اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے کلیم اللہ نے بھی گول کرنے کے لیے متعدد کوششیں کیں، تاہم وہ کامیابی حاصل نہ کر سکے۔

یوں پاکستان انڈر 15 ٹیم کو ایونٹ کے پہلے ہی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، حالانکہ ٹیم نے ابتدائی لمحات میں دو گول کی برتری حاصل کرکے اچھا آغاز کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے