لاہور: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، ٹورنامنٹ 19 سے 29 نومبر تک قطر میں کھیلا جائے گا، جس میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق تمام ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں سری لنکا اے، بنگلادیش اے، افغانستان اے اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں پاکستان اے، بھارت اے، نیپال اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
پاکستان اے ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز 20 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سے کرے گا۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اے 22 نومبر کو بھارت اے جبکہ 23 نومبر کو نیپال کی ٹیم کے مدمقابل ہوگا۔
مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں نوجوان اور ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا، جبکہ پاکستان اے اور بھارت اے کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ٹورنامنٹ کے اہم میچز میں شامل ہوگا۔
ٹورنامنٹ 29 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔