برطانیہ کا سعودی عرب کے دفاع کے لیے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان

ریاض: برطانیہ نے یمن کے حوثیوں کے بڑھتے ہوئے فضائی حملوں سے سعودی عرب کو محفوظ رکھنے کے لیے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق شاہی فضائیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے سعودی شہروں اور اہم قومی تنصیبات کے دفاع کے لیے فضائی مشنز انجام دیں گے۔

وزارتِ دفاع نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ ان دفاعی فضائی کارروائیوں کا مقصد سعودی عرب کے شہروں اور اہم تنصیبات کو فضائی حملوں سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد دینا ہے۔

برطانوی حکومت کے مطابق لڑاکا طیاروں کی تعیناتی کا فیصلہ سعودی عرب کو حوثیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں سے محفوظ رکھنے اور اس کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو تقویت دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے