ایشین گیمز: پاکستانی ایتھلیٹس آج مختلف کھیلوں میں ایکشن میں ہوں گے

ناگویا: پاکستانی ایتھلیٹس ایشین گیمز میں آج مختلف کھیلوں کے اہم مقابلوں میں حصہ لیں گے، جہاں فینسنگ، شوٹنگ، ٹینس، ایتھلیٹکس، سکواش اور والی بال سمیت دیگر مقابلوں میں قومی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

فینسنگ کے ٹیبل آف 32 مرحلے میں پاکستان اور قطر کے درمیان مقابلہ صبح ساڑھے 5 بجے ہوگا، جبکہ 25 میٹر پسٹل انفرادی کوالیفکیشن میں رابعہ کبیر صبح 5 بج کر 40 منٹ پر میدان میں اتریں گی۔

ٹینس کے مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں مزمل مرتضیٰ کا مقابلہ اردن کے زید المشنی سے صبح 6 بجے ہوگا۔ مینز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان اور منگولیا کی ٹیمیں صبح 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔

وویمنز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں اشنا سہیل کا مقابلہ قازقستان کی یولیا پوتنسیوا سے صبح 7 بجے ہوگا، جبکہ ماہین آفتاب قریشی اور تھائی لینڈ کی پٹچارین چیپچندج کے درمیان میچ صبح 8 بجے کھیلا جائے گا۔

ایتھلیٹکس کے مینز لانگ جمپ کوالیفکیشن میں انصر عباس صبح 8 بج کر 40 منٹ پر ایکشن میں ہوں گے، جبکہ سکواش کے مینز سنگلز میں محمد عرفان اور نور زمان کے درمیان مقابلہ صبح 8 بج کر 45 منٹ پر ہوگا۔

والی بال کے مینز ایونٹ میں پاکستان اور قازقستان کی ٹیمیں صبح 9 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹینس کے مکسڈ ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان اور قازقستان کے درمیان پہلا میچ صبح 10 بجے جبکہ دوسرا میچ صبح 11 بجے کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے