مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو آج پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد: مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو آج پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

ان کی آمد سے قبل مالدیپ کی وزیر خارجہ اریتھشام آدم کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام کے ہمراہ منگل کی صبح اسلام آباد پہنچ گئیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مالدیپ کے وفد کا استقبال وزارت خارجہ پاکستان کے ترجمان، ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا و سارک، پاکستان میں مالدیپ کے ہائی کمشنر اور مالدیپ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے کیا۔

مالدیپ کے صدر کا یہ سرکاری دورہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے