ہیوسٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی ریاست ٹیکساس کے مختلف شہروں میں مقامی حکومتوں کے مختلف عہدوں پر متعدد پاکستانی نژاد امیدوار میدان میں ہیں۔ ان انتخابات کا انعقادفروری کے وسط میں ہوگا۔ انتخابی عمل کے تحت ووٹنگ سے قبل عوامی آگاہی، انتخابی مہم اور فنڈ ریزنگ کے لیے کارنر میٹنگز اور عوامی اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔
ہیوسٹن کی فورٹ بینڈ کاؤنٹی کے پریسنکٹ 4 میں کمشنر کے عہدے کے لیے پاکستانی نژاد سابق پولیس کانسٹیبل نبیل شائق اور ہارون مغل اپنی انتخابی مہم سرگرمی سے چلا رہے ہیں۔ کاؤنٹی ٹریژرر کے عہدے کے لیے سارہ خان عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہیں، جبکہ ڈسٹرکٹ کلرک کے عہدے کے لیے پاکستانی نژاد مظفر وہرہ امیدوار ہیں۔

جمعہ کی شام فورٹ بینڈ کاؤنٹی میں پریسنکٹ 4 کے کمشنر کے عہدے کے لیے نبیل شائق کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ایک اجتماع منعقد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ اٹارنی برائن میڈلٹن نے بھی شرکت کی۔ اسی طرح کاؤنٹی ٹریژرر کے عہدے کی امیدوار سارہ خان نے اپنے حامیوں کے ساتھ اجتماع منعقد کیا اور اپنے انتخابی منشور پر روشنی ڈالی۔

دوسری جانب اتوار کی شام پریسنکٹ 4 کے کمشنر کے عہدے کے لیے پاکستانی نژاد امیدوار ہارون مغل اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی اجتماع منعقد کریں گے
